ننھے بچے کی لیموں چکھتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل

Last Updated On 16 November,2018 09:21 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ننھے میاں کے پہلے بار لیموں چکھتے ہوئے دلچسپ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سپین سے تعلق رکھنے والے بچے کی والدہ نے اپنے شہزادے کو لیموں کے ذائقے سے روشناس کروانے کی ٹھانی اور ننھے میاں کو لیموں چٹا دیا۔ کھٹا کھٹا لیموں چکھتے ہی ننھے بچے نے عجیب سی شکل بناتے ہوئے ایسے دلچسپ انداز اپنائے کہ والدہ سمیت دیکھنے والوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھر گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بچے کی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔