بچے کی جنس معلوم کرنیکی رسم نے 45 ہزار ایکڑ جنگل بھسم کر دیا

Last Updated On 03 December,2018 02:07 pm

ایریزونا: (دنیا نیوز) امریکی سرحد پر گشت کرنے والے ایک اہلکار کو بچے کی جنس معلوم کرنے کی رسم اس وقت مہنگی پڑ گئی جب اس سے پھیلنے والی آگ بے قابو ہو گئی اور ہزاروں ایکڑ پر قائم جنگلات جل کر بھسم ہو گئے۔

 

ڈینس ڈکی نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کی جنس معلوم کرنے کے لے دو رنگی پٹاخہ پھوڑنے کا ارادہ کیا۔ ڈینس کے نزدیک اگر اس میں گلابی رنگ غالب ہوا تو لڑکی ہو گی اور نیلے رنگ کی صورت میں لڑکا پیدا ہونے کا امکان ہوگا لیکن یہ عجیب رسم بہت ہول ناک ثابت ہوئی۔

اگرچہ یہ واقعہ اپریل 2017ء میں پیش آیا تھا لیکن اس کی تفصیلات اور ویڈیو اب جاری ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمقانہ حرکت کے بعد آگ نے فوری طور پر اطراف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔