لیورلپول: (روزنامہ دنیا) کرسمس کی آمد کے موقع پر مغربی ممالک میں سانتا کلاز سے منسلک کھیلوں او ر تقاریب کا انعقاد زور و شور سے شر وع ہو جا تا ہے اسی سلسلے میں حال ہی میں لیور پول میں سا نتا کلاز ریس کا انعقاد ہوا۔
شدید سردی کے باوجو د سانتا کلاز کے روایتی لباس میں ملبوس 15سو افراد نے اس ریس میں حصہ لیا جس سے حاصل ہونیوالی آ مدنی کو فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
بچوں، بڑوں اور بوڑھوں سمیت لاتعداد افراد نے خوشگوار موڈ میں اس ریس میں حصہ لیا اور کرسمس کی آمد کا جشن منایا۔ ریس کے دوران خواتین اور مردوں پر مشتمل بینڈ ڈرم بھی بجاتا رہا جبکہ نوجوان لڑکے لڑکیاں ہلا گلا کرنے میں مصروف نظر آئے۔ کرسمس سے قبل منعقد کی جانیوالی اس سالانہ تقریب میں شہر میں میلے کا سماں ہوتا ہے۔