لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس اور ہمت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ دادا جان تو ایک مثال ہیں۔
ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا، 95 سالہ بزرگ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر کی گہرائی میں تیراکی کی۔ پانی کی سطح پر تیراکی انتہائی آسان جبکہ گہرائی میں تیراکی کا مطلب زندگی کے خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم ان بزرگ نے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے نہ صرف نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 95سالہ بزرگ سائپرس پہنچے اور سکوبا ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بطور معمر ترین سکوبا ڈائیور کے درج کروا لیا۔