لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں اس حد تک نیچے چلا گیا ہے کہ پاکستانی صرف 8 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ 92ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ صرف عراق اور افغانستان وہ 2 ملک ہیں جو فہرست میں پاکستان سے نیچے ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے دنیا کے سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستانیوں کو 27 ملکوں میں آمد پر ویزہ کی سہولت بھی حاصل ہے، ان ممالک میں آذربائیجان، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گنی-بساؤ، کینیا، لیسوٹھو، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، موزمبیق، میانمار، پالاؤ، روانڈہ، سمووا، سیچیلس، صومالیہ، تمور لیسٹے، ٹوگو، ترکی، تووالو اور یوگنڈا شامل ہیں۔
پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جہاں پاکستانی شہری ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں، ان میں ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، قطر، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور وانواٹو شامل ہیں۔
دوسری جانب پاسپورٹ انڈیکس کی مرتب کردہ حالیہ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات پاسپورٹ نے سنگاپور اور جرمنی کو پچھاڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔ جبکہ اس فہرست میں امریکا کا تیسرا اور برطانیہ کا چوتھا نمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزہ کے بغیر 167 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ حیران کن طور پر گذشتہ برس متحدہ عرب امارات اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق یو اے ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب بغیر ویزہ کے 167 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ دبئی کے رہنما شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔اس فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 92 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پہلی دس پوزیشن پر براجمان ہونے والے ممالک درج ذیل ہیں: