نووک: (روزنامہ دنیا) برفانی خطے آرکٹک میں واقع ملک گرین لینڈ میں پائی جانے والی ایک مخصوص شارک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی عمر 512 سال ہے۔
سائنس جنرل میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 512 سالہ شارک دریافت کی ہے جو ممکنہ طور پر 1505 میں پیدا ہوئی تھی۔
گرین لینڈ کی یہ شارک جسے گرین لینڈ شارک کہا جاتا ہے کئی سو سال تک زندہ رہنے کیلئے مشہور ہے، ان کی جسامت سال میں صرف 1 سینٹی میٹر بڑھتی ہے، اس کی جسامت سے عمر کا اندازہ لگانا نہایت آسان ہے۔