پیرس: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں کھانوں کو پیش کرنے اور کھانے کا انداز مختلف ہوتا ہے جو اس ثقافت کا مظہر ہوتا ہے، فرانس میں ایک ڈش کو سر ڈھانپ کر کھانا ضروری ہے۔
اس فرانسیسی ڈش کو کھاتے ہوئے سر ڈھانپنے کیلئے عموماً نیپکن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جتنا اس ڈش کو کھانے کا انداز انوکھا ہے اتنا ہی اسے پکانے کا طریقہ کسی حد تک ظالمانہ ہے ۔یہ ڈش ایک چھوٹے سے پرندے ٹولن بنٹنگ سے بنائی جاتی ہے۔
پکانے سے قبل اس پرندے کو ایک ماہ تک انجیر کھلائی جاتی ہے، اس کے بعد پرندے کو شراب کی ایک قسم برانڈی میں ڈبو کر ہلاک کیا جاتا ہے اور پھر اسے سالم حالت میں تیز آگ پر فرائی کیا جاتا ہے۔ اسے کھاتے ہوئے سر ڈھانپنے کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے تاکہ آپ اس ڈش کی خوشبو سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔