جکارتہ: (روزنامہ دنیا) ماضی میں ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ لوگ پتھر، شیشے اور پلاسٹک کھانے کے عادی ہیں تاہم اب انڈونیشیا سے ایک منفرد خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔
انڈونیشیا کی 21 سالہ لڑکی فنکارانہ مہارتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ صابن کو آئس کریم کی طرح کھانے کی وجہ سے سٹار بن گئی۔ صوبہ جاوا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خشوگ آصفہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بیوٹی صابن کو کسی آئس کریم کی طرح کھاکر اس کے مزے لیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صابن میں موجود کیمیکلز انسان کیلئے انتہائی خطرناک ہیں جن کا ذائقہ بھی کسی طور پسندیدہ نہیں ہو سکتا اس کے باوجود ویڈیو کو لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے۔