دبئی: (روزنامہ دنیا) دبئی کے صحراؤں میں ایک مرتبہ پھر 2 جیٹ مین (اڑنے والے آدمی) پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے جیٹ مین وینس ریفٹ اور ریڈ فوگین کی جیٹ پیک پہن کر بادلوں میں خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو عربی اور انگریز ی تحریر ’’مستقبل یہاں ہے‘‘ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد جیٹ پیک پہنے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہیں اور فضاؤں میں کسی پرندے کی مانند پرواز کرنے لگتے ہیں۔ ویڈیو کو 24 گھنٹوں کے دوران اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ اب تک اسے 7 لاکھ 63 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔