ایکواڈور: خطروں سے کھیلنے والوں کیلئے پہاڑوں پر خطرناک جھولا نصب

Last Updated On 15 February,2019 09:45 am

کیوٹو: (روزنامہ دنیا) ایکواڈور میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے پہاڑوں پر خطرناک ترین جھولا نصب کیا گیا ہے جس کے نیچے گہری کھائی ہونے کے سبب جھولا جھولنے والوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں خطرات سے کھیلنے والے افراد کی تفریح کیلئے پہاڑ کے کنارے میں دنیا کا خطر ناک ترین جھولا نصب کیا گیا ہے۔ ہرے بھرے پہاڑوں کے درمیان نصب اس جھو لے کو ایک درخت کے ساتھ باندھا گیا ہے۔

اس جھولے میں بیک وقت ایک ہی فرد جھول سکتا ہے تاہم گہری کھائی اور اونچائی کے خوف سے جھولا جھولنے اور انہیں دیکھنے والے افراد کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔