نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشی 13سالہ لڑکے للت پیٹیدار کے پورے جسم پر بال ابھر آئے جسے ڈاکٹروں نے لاعلاج مرض قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں رتلام میں متاثرہ لڑکے کے چہرے سمیت پورے جسم پر عجیب و غریب بیماری کے باعث بال موجود ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ للت پیٹیدار کو ’’ویروولف سینڈروم‘‘ نامی بیماری لاحق ہے۔
مقامی افراد للت سے مانوس ہو چکے ہیں اور اسے دیکھ کر عجیب محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی خوفزدہ ہوتے ہیں۔ للت کا کہنا ہے کہ میرے دوست بہت اچھے ہیں جن کے ساتھ میں کھیلتا رہتا ہوں لیکن انجان لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو بندر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور پتھر بھی مارتے ہیں۔ للت پرامید ہے کہ مستقبل میں اس کا علاج ضرور ہو جائے گا۔