جہلم: (روزنامہ دنیا) جہلم کے قریب پدری کے علاقے سے 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوالوجی کی ریسرچ ٹیم نے تحقیق کے دوران دریافت کیں۔
جی سی یونیورسٹی کے طلبہ نے بتایا کہ گھوڑوں کی دریافت شدہ کھوپڑی کا تعلق سیواہیپس نامی خاندان سے ہے۔ ریسرچ کے مطابق یہ گھوڑے مایوسین دور میں پدری میں پائے جاتے تھے اور دانتوں کے معائنہ سے پتہ چلا کہ گھوڑے سخت قسم کی جنگلی گھاس کھاتے تھے۔
گھوڑے کی کھوپڑی کو مزید تحقیق کیلئے چین بھیجا جائے گا اور لیبارٹری ریسرچ کے ذریعے اس نوع کے معدوم ہونے کی وجوہات کو معلوم کیا جائے گا۔ جانوروں کی باقیات کی تلاش کرنے والے ریسرچ گروپ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ذوالوجی کے پی ایچ ڈی سکالرز شامل تھے۔