نیویارک: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ کی فلم بلیک پینتھر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا مگر ایک صدی سے بھی زائد عرصے بعد پہلی بار ایک فوٹوگرافر افریقی سیاہ تیندوے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
برطانوی فوٹوگرافر ول براڈ لوکاس نے افریقی وائلڈ بلیک لیپارڈ کی تصاویر لی ہیں، آخری بار افریقہ میں اس طرح کے سیاہ تیندوے کی تصویر ایتھوپیا میں 1909 میں لی گئی تھی۔ وک براڈ کو سیاہ تیندوے کی کینیا کے وائلڈ رنیس کیمپ کے آس پاس نقل و حرکت کی اطلاع ملی تو وہ وقت ضائع کئے بغیر مذکورہ کیمپ پہنچ گئے، تاہم یہ نایاب تصاویر لینے کیلئے ول براڈ کو کئی دن انتظار کی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ بچپن سے بلیک پینتھر کی کہانیوں کو سن کر مسحور ہو جاتا ہوں، کوئی اور جانور اتنا پراسرار، اتنا پیچیدہ اور اتنا خوبصورت نہیں ہے۔