طرابلس: (روزنامہ دنیا) بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن اب لیبیا میں ایک بچے نے بھیڑئیے کو اپنا دوست بنا لیا ہے۔
لیبیا کے شہر المیرج سے تعلق رکھنے والے 7سالہ حمزہ نامی بچے نے جنگلی بھیڑئیے کو نہ صرف اپنا دوست بنا لیا بلکہ اس کا بے حد خیال بھی رکھتا ہے جبکہ بھیڑیا بچے کی پالتو جانوروں کی طرح حفاظت کرتا ہے۔
حمزہ اور اسکے بھائی جب اپنے مویشی چرانے جاتے ہیں تو بھیڑیا ان کی بھیڑ بکریوں کی حفاظت کا کام بھی سر انجام دیتا ہے۔ حمزہ کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی ضد پر بھیڑیا رکھنے پر راضی ہوئے تاہم انھیں ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ بچوں کو نقصان نہ پہنچا دے۔ تاہم حمزہ کا کہنا ہے کہ بھیڑیا بالکل پالتو کتے کی طرح رہتا ہے اور اگر کوئی اسے یا اسکے مویشیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو انھیں بچاتا ہے۔