غصیلی مرغی نے امریکہ میں پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

Last Updated On 18 February,2019 09:48 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں غصیلی مرغی نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست ٹینیسی میں دیکھے گئے جہاں ایک مرغی کو جانے کس بات کا غصہ آیا کہ پہلے تو بیچ سڑک پر آکر دھرنا دیدیا اور پھر ٹریفک بلاک کر دی اور مسافروں نے پولیس کو بلالیا۔

 

پولیس اہلکاروں نے مرغی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے اور پھر آفیسرز نے ریسکیو اہلکاروں کے ذریعے بڑی مشکل سے مرغی کو قابو کیا۔

امریکی پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگواتی غصیلی مرغی کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ مرغی کی وجہ سے ٹریفک بلاک میں پھنسے لوگوں نے بھی اپنے موبائلز سے ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر دیں۔