ایک کروز جہاز 50 لاکھ گاڑیوں جتنی آلودگی پیدا کرتا ہے، رپورٹ

Last Updated On 19 February,2019 09:47 am

فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کی فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی تنظیم کی جانب سے گزشتہ دو سالوں میں کروز کشتیوں کی پیدا کردہ آلودگی کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آلودگی کم کرنے کے اعتبار سے اس صنعت کی پیش رفت نہایت کم رہی ہے۔

77 کروز جہازوں میں سے 76 زہریلے ایندھن کا استعمال کرتے نظر آئے۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح کے ایندھن کے استعمال سے ایک کروز جہاز ایک سے فاصلے پر اتنی آلودگی پیدا کرتا ہے جتنی 50 لاکھ گاڑیاں مجموعی طور پر پیدا کر سکتی ہیں۔

ان کروزر جہازوں پر ایندھن جلنے کے بعد خارج ہونے والے مضر ذرات روکنے والے فلٹرز نصب نہیں کئے گئے جس سے فضا آلودہ ہوتی رہتی ہے، ان جہازوں کے عرشے پر کھڑے ہو کر سانس لینا کسی مصروف شاہراہ پر سانسے لینے سے 20 گنا زیادہ نقصان دہ ہے اس لئے اس جہاز پر پابندی لگنی چاہئے۔