کراچی: (دنیا نیوز) کیٹی بندر کے سمندر سے ماہی گیروں نے وہیل پکڑ لی، اٹھارہ سو کلو وزنی مچھلی کو کراچی میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے وہیل پکڑ لی، اٹھارہ سو کلو وزنی اور پندرہ فٹ لمبی مچھلی کو ماہی گیر سخت جہدوجہد کے بعد کنارے تک لائے، لوگوں کی بڑی تعداد وہیل کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئی۔
ماہیگیروں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اتنی بڑی مچھلی نہیں پکڑی، وہیل کو فش مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔