ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے ایک نوجوان نے پلاسٹک سرجری کے کئی مراحل کے بعد خود کو اتنا بدلوا لیا ہے کہ اب وہ گڈے کا روپ دھار چکا ہے۔
24 سالہ مصور اور ماڈل میٹ کوواٹا جاپانی بیس بال کھلاڑی موسامی کوواٹا کے بیٹے ہیں اور اب وہ ایک کوکاشیئن گڈے کا روپ دھار چکے ہیں۔ بعض افراد نے میٹ کو غیر ملکی شہزادہ اور کئی نے اسے اینی میشن فلم کا کردار کہا ہے۔
میٹ کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کروا چکے ہیں تاہم ان کا چہرہ گزشتہ دو برس سے مستقل بدلتا رہا اور آخرکار وہ ایک گڈے کا روپ دھار چکے ہیں۔