ویلنگٹن: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کے گولڈن بے میں امدادی مقاصد کیلئے گتے سے بنی کشتیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اکثر کشتیاں تھوڑا سا فاصلہ ہی طے کر پائیں تاہم پانی میں بغیر ڈوبے منزل تک پہنچنے والی کشتی کو فاتح قرار دیدیا گیا۔
ہرسال منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں جہاں شرکا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں کارڈ بورڈ سے کشتیاں تیار کیں وہیں خود بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کئے مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچے۔
جھیل کے پانی میں موٹر اور مشین کے استعمال کے بغیر چپو کے ذریعے چلائی جانے والی کارڈ بورڈ کشتیاں بمشکل ہی تھوڑا سا فاصلہ طے کر پائیں لیکن جو کشتی پانی میں بغیر ڈوبے مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہی اسے فاتح قرار دیا گیا۔