نوٹنگھم: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے شہرنوٹنگھم اور ڈربی کے درمیان واقع کریسویل کریگز میں واقع غاروں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دوزخ کی طرف جاتی ہیں، |ان انتہائی پراسرار غاروں کی دیواروں پر اب ایک ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے کہ سائنس دان بھی دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان غاروں کی دیواروں پر عجیب و غریب تصاویر بنی ہوئی ہیں جن کے متعلق سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ تصاویر بدروحوں کو زیر زمین سے یا دوزخ سے اس دنیا میں آنے سے روکنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ یہ حیران کن دریافت ’’سب ٹیرینین بریٹانیکا گروپ‘‘ کے ماہر ہیلے کلارک اور ایڈ واٹرز نے کی ہے۔
دونوں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دنیا کی کسی بھی غار میں اس نوعیت کی تصاویر کی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ جادوئی تصاویر انتہائی اہم دریافت ہے۔ یہ غاریں ایک ایسا حیرت کدہ ہے جہاں سے اکثر ایسے راز منکشف ہوتے رہتے ہیں جو دنیا کو حیران کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ غاریں ہزاروں سال قدیم ہیں، یہاں 13 ہزار سال قدیم پرندوں، ہرن، گھوڑوں اور دیگر جانوروں کی تصاویر بھی دریافت ہو چکی ہیں جو اسی طرح غاروں کی دیواروں پر بنی ہوئی ہیں۔