میلبورن: (روزنامہ دنیا) دنیا میں جھیلیں تو بہت ہیں لیکن آسٹریلیا کی ایک جھیل اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس کا پانی عام جھیلوں کی طرح شفاف یا نیلا نہیں بلکہ گلابی رنگ کا ہے۔
میلبورن کے پارک میں موجود اس جھیل کا پانی گلابی ہو گیا ہے جس کی اصل وجہ اس میں موجود نمکیات اور معدنیات کی بڑی مقدار ہے جس نے اسکا پانی گلابی رنگ کا کر دیا ہے۔
یہ منفرد اور خوبصو رت جھیل نہ صرف مقامی افراد کیلئے نمک کے کاروبار میں معاونت کرتی ہے بلکہ سیاحو ں کیلئے تفریح کا ذریعہ بھی ہے۔ مقامی لوگ ویک اینڈ پر باقاعدہ یہاں پکنک منانے کیلئے آتے ہیں۔