حضرت لوطؑ کے دور کی نمک کی کان دریافت، ماہرین آثار قدیمہ کا دعوی

Last Updated On 29 March,2019 09:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) بحیرہ مردار کے ساحل پر دو کلومیٹر لمبا غار دریافت ہوا ہے، ماہرین کا دعوی ہے کہ غار حضرت لوطؑ کے دور کی نمک کی کان ہے جس کی پیمائش اور نقشے پر کام جاری ہے۔

 اسرائیل میں حضرت لوطؑ کے دور کے نمک کے غار کی دریافت، ماہرین نے بڑا دعوی کر دیا۔ ان کے مطابق یہ دنیا میں نمک کا طویل ترین غار ہے۔ دس سال سے اس غار پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بارشوں کی وجہ سے اس کی لمبائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

غاریں دریافت کرنے والے ماہرین نے غار ملہم کی پیمائش کرنے اور اس کا نقشہ بنانے کا فیصلہ دو سال پہلے کیا جس کے بعد محققین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔