ناروے میں سمندر کے اندر بنائے گئے ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا

Last Updated On 28 March,2019 02:19 pm

اوسلو: (روزنامہ دنیا) ناروے میں یورپ کے اُس پہلے ریسٹورینٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے جو سمندر کے اندر بنایا گیا ہے اور جو صرف طعام و قیام ہی نہیں بلکہ ریسرچ کیلئے بھی استعمال ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ساحلی علاقے لنڈیس نیس میں ساحل پر ایک چٹان سے جڑی دیوار نظر آتی ہے جو دور سے آدھی سے زیادہ سمندر میں ڈوبی ہوئی نظر آتی ہے۔

 یہ سمندری ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہونیوالی 111 فٹ لمبی راہداری کا دہانہ ہے۔ اس کوریڈور کے ذریعے آپ سمندر کی تہہ تک جاسکتے ہیں جہاں 100 افراد کے طعام و قیام کیلئے ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کی خاص بات اسے ریسرچ کیلئے بھی استعمال کیا جانا ہے۔