بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے پارک میں دنیا کی بلند ترین لفٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ شیشے کی یہ لفٹ عام لفٹوں کے مقابلے حجم میں کافی بڑی ہے اور 48 افراد اس میں بیک وقت سوار ہو سکتے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر انجینئرز نے چینی شہر ژیانگ جیاجی میں 19 ملین ڈالرز کی لاگت سے 1 ہزار 70 فٹ بلند پہاڑ پر لفٹ نصب کر دی ہے جس میں سوار ہونے کے بعد 2منٹ کے اندر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جا سکتا ہے۔
پہاڑ میں نصب لوہے کے مضبوط پائپوں سے جڑی شیشے کی اس لفٹ میں بیک وقت 48 افراد سوار ہو سکتے ہیں جو نہ صرف اس دلکش وادی کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ بلند پہاڑ کے انوکھے سفر کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔