ماہرین آثار قدیمہ نے 3ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرلی

Last Updated On 28 March,2019 02:10 pm

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں 3 ہزار سال قبل یہ بندرگاہ عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیرکیلئے پتھروں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔

مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بندرگاہ مصر کے جنوبی شہر اسوان کے قریب صعید کے مقام پر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اورمصر کے 18 ویں حکمران خاندان کے دور میں 1292 سے 1543 قبل مسیح تک استعمال کی جاتی رہی ہے۔

اس بندرگاہ کے ذریعے لے جائے جانے والے پتھروں سے کرنک اور کوم امبو کے پرانے معبد تعمیر کئے گئے تھے، بڑے بڑے دیو ہیکل پتھروں کی نقل و حمل کے دوران کتنے ہی مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔