چینی صوبے یونان کے شہر ژین شیونگ میں پولیس نے 17 سالہ مشتبہ ملزم کی تلاش کے پوسٹر میں اس کے بچپن کی تصویر لگانے پر مذاق بننے کے بعد معافی مانگ لی۔
بیجنگ: (نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق ژین شیونگ کاؤنٹی کے پبلک سکیورٹی بیورو نے اپنی ویب سائٹ پر جی زنگائی نامی ملزم کی تلاش کا پوسٹر لگایا تھا۔
17 سالہ ملزم کی تلاش کیلئے اس کے بچپن کی تصویر لگانے پر مذاق بنایا گیا کہ اتنا معصوم بچہ کوئی جرم کیسے کر سکتا ہے؟ جس کے بعد پولیس کی جانب سے مشتبہ ملزم کے بچپن کی تصویر لگانے پر معافی مانگی گئی۔