لندن: (روزنامہ دنیا) ایک برطانوی خاتون کو ’’مشاق قوتِ شامہ‘‘ کی حامل خاتون کا خطاب دیا گیا ہے کیونکہ وہ صرف بو سونگھ کر پارکنسن کے مریضوں کو پہچان سکتی ہے۔
جوئے ملن اپنی عمر کی ساتویں دہائی میں ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر میں پارکنسن کا مرض دس سال قبل سونگھ لیا تھا اور 1985 میں ان کے شوہر میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔
جوئی ایک عرصے تک نرس رہی ہیں جس کے دوران انھیں اس خصوصی حس کا مختلف مواقع پر بھرپور استعمال کا موقع ملا جس سے مریضوں کے علاج میں مدد ملی۔ اب وہ اپنے گھر میں رہتی ہیں لیکن ماہرین ان کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس ضمن میں انہیں کئی تجربات کا حصہ بنایا گیا ہے۔