برسلز(دنیا مانیٹرنگ) یورپی ملک بیلجیئم میں دنیا کا مہنگا ترین کبوتر فروخت ہوا ،برسلز میں ارمانڈو نامی تیز رفتار کبوتر کی نیلامی خاصی دلچسپ رہی۔ چین کے دو شہریوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا ۔ بالآخر ارمانڈو 21 کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔ کسی کبوتر کی خریداری کیلئے یہ اب تک کی سب سے بڑی اور تین گنا زیادہ لگائے جانیوالی بولی تھی۔
تیز اڑان بھرنے میں ارمانڈو اپنی مثال آپ ہے اور اس نے کبوتروں کی تیز رفتاری اور طویل وقت تک اڑنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور یہی اس کی انفرادیت کی وجہ ہے ۔ اس تیز رفتار کبوتر کے مالک جویل ورشوٹ تھے ۔ چین کے جس شخص نے یہ کبوتر خریدا اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔