پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے شہر میٹز میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ماڈلز چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کئے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔
چاکلیٹ فیشن شو میں ری سائیکل کئے گئے کارڈ بورڈ پر چاکلیٹ، چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی۔ مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے سجے ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر اپنے حسن کے جلوے دکھائے جنہیں دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے۔
وائٹ اور ڈارک چاکلیٹ کے جدید سٹائل کے شاہکار جو اس محفل کی جان تھے پیش کئے گئے تو شرکاء عش عش کر اٹھے، ملبوسات کی دلدادہ خواتین سے تو رہا نہ گیا اور وہ مناظر کمیروں میں قید کرتی نظر آئیں۔ سالانہ سلون ڈیو چاکلیٹ نامی فیسٹیول میں درجنوں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات متعارف کروائیں۔