اندر جانے کا راستہ نہ باہرنکلنے کا، یہ ہے جاپانی ریلوے سٹیشن

Last Updated On 24 March,2019 10:07 pm

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے محکمہ ریلوے نے ایک ایسا ریلوے سٹیشن بنایا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے۔

یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے، مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سٹیشن پر صرف ٹرین سے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ ’’سیرایو ماہی راشی ایکائی‘‘ نامی سٹیشن یاماگوچی پریفیکچر کے پاس ہے۔

لوگ یہاں ٹرین کے ذریعے آتے ہیں جو کچھ دیر کے لیے ہی یہاں رکتی ہے، یہاں اتر کر خوبصورت نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں تصویریں بناتے ہیں اور پھر دلفریب مناظر کی حسین یادیں لئے اگلی ٹرین سے لوٹ جاتے ہیں۔ اس سٹیشن کا مقصد یہاں سے کہیں جانا نہیں بلکہ صرف مسافروں کو یہاں کے حسن سے آشنا کرنا ہے۔