کیا ڈولفنز بھی گینگ ریپ کرتی ہیں؟

Last Updated On 25 March,2019 10:41 am

لاہور: (ویب ڈیسک) عقل کی بات کی جائے تو ڈولفنز شیشہ دیکھ کر خود کو پہچان بھی سکتی ہے۔ ڈولفن بیحد خطرناک ہوتی ہے، لیکن ان کی ایک اور سفاکانہ بات واقعی حیران کن ہے۔

ڈولفن سب سے خوبصورت سمندر میں پائی جانے والی مچھلی کے طور پر مانی جاتی ہے۔ کئی مرتبہ ایسے ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہوتی ہیں جس میں ڈولفنز کسی سمندری جہاز کے آگے، پیچھے چلتی ہوتی ہے، جیسا کہ باڈی گارڈ ہوں۔ لیکن ایک حالیہ ریسرچ میں ان کہانیوں میں کے ایک دم برعکس کچھ ایسی معلومات سامنے آئی ہیں جنہیں سن کر کان کھڑے ہو جائیں گے۔

ایسی معلومات تو پہلے سے سننے میں آتی رہی ہیں کہ ڈولفن کی یاد داشت جانوروں میں سب سے زیادہ ہوتی ہے، وہ ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے بات کرنے کی صلاحیت اور اپنوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

لیکن نئی معلومات کے مطابق فیمیل ڈولفنز سے ریپ کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔ نر ڈولفنز کی جانب سے اکیلے ایسا کرنے میں صلاحیت نہ رکھنے کی وجہ سے گینگ بنا کر ریپ کی کوشش کی جاتی ہے۔

حال ہی میں ایڈم ردرفورڈ نے ایک کتاب لکھی ہے۔

Humanimal: How Homo sapiens Became Nature’s Most Paradoxical Creature

اس میں انہوں نے جانوروں کے قتل اور ریپ سے متعلق گہرائی سے مطالعہ کیا ہے۔ ان کے مطابق ڈولفن بیحد خطرناک اور پر تشدد ہوتی ہیں۔ یہ گینگ بناکر حملہ کرنے کیلئے کئی سطح کے گروپ بناتی ہیں۔ مثلاً بریڈنگ کے سیزن میں فیمیل ڈولفن کے ساتھ میل کی جانب سے برا برتاؤ کیا جاتا تھا یا یوں کہیں کہ گینگ ریپ کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نر گینگ حکمت عملی کے تحت فیمیل ڈولفنز پر تعلقات کیلئے پہلے مرحلے میں جسم پر حملہ کرتے ہیں۔ انہیں سست کرنے کیلئے دم سے ان پر حملہ کرتے ہیں۔ ان کے سر پر کئی مرتبہ حملہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد پھر 5 یا 6 ڈولفن مل کر فیمیل ڈولفن سے زیادتی کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ یہ پانچ میل ڈولفن بھی فیمیل کو تیار نہ کر پائیں تو یہ تیسرے مرحلے کا گینگ بناتے ہیں۔


تیسرے مرحلے میں کل 14 کے اردگرد میل ڈولفن ہوتے ہیں لیکن تب تک وہ سبھی ڈولفنز کافی پر تشدد ہوچکے ہوتے ہیں۔ یہ بیحد بے رحمی سے فیمیل ڈولفن کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ اس مسئلے پر ریسرچ کرنے والے ایڈم ردرفورڈ نے کہا کہ انہوں نے کبھی آنکھوں کے سامنے ایسا ہوتے نہیں دیکھا لیکن مشاہدے کے دوران ملے ثبوتوں سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔