ماسکو: (روزنامہ دنیا) روسی اسلحہ ساز کمپنی نے فضا میں اُڑنے والی کلاشنکوف جیسی ساخت رکھنے والے ڈرون کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فروری 2018 میں پہلی بار روس کے خفیہ ادارے کے ایک افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ایک ایسا جاسوسی ڈرون تیار کیا جا رہا ہے جس کی شکل ہوبہو روسی کلاشنکوف اے کے 47 کی طرح ہے اور جو فضا میں اڑتی ہوئی کلاشنکوف لگتی ہے۔
اپنی مخصوص ساخت کے باوجود یہ ڈرون فضا میں تیرتے ہوئے فائرنگ کر کے اپنے شکار کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے 80کی دہائی میں سویت یونین افغان وار کے دوران روسی رائفل کلاشنکوف نے عالمگیر شہرت حاصل کی تھی۔ اس رائفل کا نام اسکے تخلیق کار میخائل کلاشنکوف کے نام پر رکھا گیا تھا۔