15 ہزار ہیروں سے مزین شاہکار گھڑی تیار

Last Updated On 01 April,2019 09:58 am

ہانگ کانگ: (روزنامہ دنیا) ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے 15 ہزار 858 ہیروں سے مزین گھڑی تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ پاکستانی روپے میں اس کی مالیت 7 کروڑ کے قریب ہے۔

مجموعی طور پر 50 قیراط کے ہیروں سے جڑی یہ گھڑی گزشتہ دنوں سوئزرلینڈ میں گھڑیوں کی نمائش میں پیش کی گئی جس کی مالیت 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

اس گھڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے جہاں ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ اپنا بھی اچھا وقت آئے گا لیکن اگر کسی نے یہ گھڑی پہن لی تو اس کا اچھا وقت اسی وقت شروع ہو جائے گا۔