نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست الاسکا کے متعدد شہروں میں ریکارڈ درجہ حرارت اور غیر معمولی گرمی سے نہ صرف انسان بلکہ فطرت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
موسم سرما کے اختتام پر قطبی امریکی ریاست الاسکا کو ریکارڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور برفانی ریچھ بھی پسینے سے بھیگے نظر آنے لگے ہیں۔ ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ الاسکا کے شمالی مقامات پر درجہ حرارت میں بیس سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ماضی کی نسبت بہت زیادہ ہے۔
گرمی کے باعث الاسکا میں ہونیوالے سالانہ سلیڈ ڈاگ ریسنگ کے مقابلے بھی منسو خ کر دئیے گئے ہیں۔