یوکرائن کی مصورہ کا احتجاج، ٹافی ریپرز سے صدر کی تصویر بنا دی

Last Updated On 02 April,2019 10:56 am

کیف: (روزنامہ دنیا) بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے ریپرز اور گولیوں کے خول سے بنائے گئے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے پورٹریٹ کو ’’بد عنوانی کا چہرہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں اور دو خواتین مصوروں نے ٹافیوں کے ریپرز اور گولیوں کے خول استعمال کرکے کرپشن الزامات میں الجھے صدر کا پورٹریٹ بنایا ہے۔
اس تصویر کو بنانے میں 20 کلو ریپرز استعمال ہوئے ہیں، فنکاروں نے ٹافی کے ریپرز کو حکومتی کارکردگی سے تشبیہہ دی ہے کہ دعوؤں کے نتیجے میں بہلاوے کو ٹافی تک نہ ملی بلکہ عوام کو صرف ریپرز سے ہی ٹرخا دیا گیا۔

یاد رہے کہ یوکرائن میں پانچ سال پہلے شدید سیاسی بحران کے بعد روس کے قریب سمجھے جانے والے صدر وکٹر یانوکوچ کو ہٹا کر یورپ نواز صدر پوروشینکو نے عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ بھی کرپشن الزامات کے بعد عوام میں اپنی مقبولیت کھو بیٹھے۔