رات10 بجے چیخنے چلانے کی عجیب رسم

Last Updated On 25 July,2019 06:46 am

سٹاک ہوم: (نیٹ نیوز) فلوگسٹا چیخ یا فلوگسٹا سکریم کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی موجود ہے۔ سویڈن کے شہر اپسالا میں فلوگسٹا کے مقام پر تقریباً ہرروز رات 10بجے لوگ گھر کی کھڑکیاں کھول کر زور سے چیخ مارتے ہیں اوریہ رسم 40 برس سے جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے لیونڈ یونیورسٹی میں 1970 کے عشرے میں طالبعلموں نے ڈپریشن کم کرنے کیلئے چیخنا شروع کیا تھا اور یہ سلسلہ اپسالا تک پہنچا۔ 2006 تک چیخنے کا یہ سلسلہ جاری رہا اور اس کے بعد اچانک رک گیا۔

اس کے بعد طالبعلموں کی ایک چھوٹی سی تعداد نے اس رسم کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے اور اب لوگوں کی کچھ تعداد رات دس بجے چیختی ہے۔ اب روزانہ رات کو ٹھیک دس بجے فلوگسٹا کے لوگ اور طالبعلم کھڑکی کھول کر سر باہر نکالتے ہیں اور اب بھی تیز آواز خارج کرکے اپنا دل ہلکا کرتے ہیں۔