لندن: (روزنامہ دنیا) ہر سال کی طرح اس سال بھی بر طانوی کاؤنٹی نارفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے گھو نگوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
اس ریس میں گھونگوں کو میز کے اوپر سجے میدان پر 13 انچ کے فا صلے کو طے کر نا ہوتا ہے، مقابلے میں شامل 200 سے زائد گھونگوں میں سے بیک وقت 15 کو میدان میں اْتارا گیا جو جلد سے جلد مقررہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
ریڈی سٹیڈی سلو کے نام سے مشہور یہ مقابلہ سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرنیوالے ماریہ ولبی نامی خاتون کے سامی نامی گھونگے نے جیت لیا۔