جکارتہ: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا کی حکومت نے ڈریگنز (جنگلی چھپکلیوں ) کو تحفظ دینے کیلئے کموڈو جزیرے کو سیاحوں کیلئے بند کرکے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے کموڈو پر نوکیلے دانتو ں اور زہریلے ڈنک والی بڑی ڈریگنز پائے جاتے ہیں جو انسان کو اگر کاٹ لیں تو زہر کی وجہ سے موت ہوسکتی ہے۔
انڈونیشیا کی حکومت نے ڈریگنز کی نسل ختم ہونے سے بچانے کیلئے کموڈو جزیرے کو جنگلی چھپکلیوں کے نام کر دیا، جس کے بعد اب وہاں پر غیر ملکی سیاح بھی نہیں جا سکیں گے تاہم سیاحوں کو دورسے ڈریگنز دیکھنے کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔