امریکہ میں نوبیاہتا جوڑوں کیلئے 'پیزا ویڈنگ پیکیج' کا اعلان

Last Updated On 25 July,2019 07:39 am

شکاگو: ( روزنامہ دنیا) امریکہ کی ایک پیزا کمپنی نے نوبیاہتا جوڑوں کیلئے ’’پیزا ویڈنگ پیکیج‘‘ کا اعلان کر دیا، یہ پیکیج مقابلے کے بعد جیتنے والے ایک ہی جوڑے کو دیا جاتاہے۔

اس پیکیج میں دلہن کیلئے پیزا گاؤن تیار کیا جاتا ہے جو کہ دیکھنے میں بالکل پیزا کی طرح لگتاہے اور جیتنے والی دلہن کو ایسا گلدستہ دیا جاتا ہے جو اس کے پیزا جیسے لباس سے مشابہت رکھتا ہو۔

اس پیکیج میں ویڈنگ کیک بھی شامل ہے جو بالکل پیزا کی شکل کا بنا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے پیزا ویڈنگ پیکیج کو پسند کیا ہے اور اس میں حصہ لینے والے جوڑوں کی جیتنے کیلئے ہمت بندھا رہے ہیں۔