ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹریا کے ایک چھوٹے سا علاقے نے کروڑوں سیاحوں کا دل جیت لیا۔ اس علاقے میں 800 افراد رہتے ہیں۔ ہال سٹیٹ میں تاریخی مقام سکائے واک بھی ہے جو گھروں سے 350 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 800 افراد پر مشتمل آبادی والا ہال اسٹیٹ میں ہر سال کروڑوں سیاح سیاحت کیلئے آتے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ہال اسٹیٹ آسٹریا کا چھوٹا علاقہ ہے جو 10 برسوں میں سیاحوں کی من پسند جگہ بن گئی ہے۔ اس علاقے کو 1997ء میں یونیسیکو نے اس علاقے کو ورلڈ ہیرٹیج میں شامل کیا تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹے علاقے کی کُل آبادی صرف 800 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں ہر سال کروڑوں سیاحوں کا جمِ غفیر ہوتا ہے، ان جم غفیر کا نتیجہ مقامی لوگوں کی خوشحالی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔
ہال اسٹیٹ میں ہر سال دنیا سے سیاحوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے لیکن زیادہ لوگ دنیا میں سپر پاور بننے کا خواب دیکھنے والے ملک چین سے آتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چین اس چھوٹے علاقے سے ایسا متاثر ہوا کہ اس جیسا ایک گاؤں بھی اپنے ملک میں بنا ڈالا ہے جسے ہال اسٹیٹ ریپلیکا مانا جاتا ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ دنیا کا انتہائی خوبصورت کونا ہے یہاں کی پہاڑیاں، جھیل، درخت کو دیکھ کر آنکھوں کو سکون ملتا ہے۔ یہاں کے نظارے ترکی، سوئٹزرلینڈ اور دیگر خوبصورت ممالک سے کم نہیں۔