تہران: (دنیا نیوز) ایران ایٹمی ڈیل کو بچانے کے لیے عالمی برادری سرگرم، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایٹمی معاہدے کے فریق سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔
جوہری معاہدے کو قائم رکھنے کے لیے ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس، اور جرمنی کے وفود کی ویانا میں ملاقات ہوئی، ایرانی وفد کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات فائدہ مند رہی، اگر یورپی ممالک ایرانی مفادات کے تحفظ میں ناکام رہے تو تہران جوہری معاہدے سے مزید پیچھے ہٹ جائے گا۔
دوسری جانب برطانیہ نے یورپی یونین سے بحریہ کو خلیج فارس میں تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر ایران کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں یورپی افواج کی تعیناتی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، سمندری گزرگاہ کے تحفظ کی ذمہ داری خلیجی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔