روم: ڈوپنگ کیخلاف بڑی کارروائی، 230 افراد گرفتار

Last Updated On 10 July,2019 03:07 pm

روم: (ویب ڈیسک) ڈوپنگ کیخلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران 230 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوپنگ کے خلاف بین الاقوامی کارروائی میں 230 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 33 ممالک میں کی گئی، 23 ممالک کا تعلق یورپی یونین سے جبکہ 10 کا تعلق دیگر ممالک سے تھا جن میں البانیہ، کولمبیا، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور امریکا بھی شامل ہے اس کارروائی کے دوران 38 لاکھ سے زائد نسخے اور جعلی ادویات ضبط کی گئی ہیں۔

یورپی پولیس یورو پول کے مطابق پولیس نے یورپی سطح پر ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 17 گروہوں اور نو جعلی لیبارٹریوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

یورو پول کے مطابق دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں انابولیکا کے کاروبار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے یہ ادویات اتھلیٹ، باڈی بلڈر اور جم فنٹاسٹک شامل ہیں۔ ان ادویات کو جانوروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

واڈا حکام نے اس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ ان ممالک کے تعاون سے جہاں یہ کارروائی کی گئی، ہم غیر قانونی ادویات کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔

 

Advertisement