دنیا کے سب سے بڑے طوطے (کانی بال نسل) کی باقیات برآمد

Last Updated On 08 August,2019 11:29 am

اوٹاگو: (روزنامہ دنیا) دنیا کے سب سے بڑے قد کے طوطے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جس کا قد 3 فٹ 2 انچ تھا، اس 4سالہ طوطے کا وزن 7 کلو گرام رہا ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے اوٹاگو میں پرندوں کے ایک قدیم قبرستان سے کانی بال نسل کے طوطے کی باقیات ملیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طوطا کروڑوں سال پہلے کرہ ارض پر موجود تھا۔

آسٹریلیاکی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کے ماہرین نے طوطے کی باقیات کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اس کی تفصیلات جاری کی ہیں اور اس طوطے کی ایک تصوراتی تھری ڈی تصویر بھی بنائی ہے۔