امریکی استاد نے پارک سے ہیرا ڈھونڈ نکالا

Last Updated On 07 August,2019 09:55 am

نبراسکا: (روزنامہ دنیا) امریکی استاد جان لینک کو دو گھنٹے کی تگ و دو کے بعد عوامی پارک سے ہیرا ملا ہے جو اب ان کی ملکیت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ جان چھٹیاں گزارنے آرکنساس میں واقع مشہور ہیرے کے گڑھے (کریٹر آف ڈائمنڈز) میں آئے تھے۔ یہ ایک قومی پارک ہے جہاں ہیرے پائے جاتے ہیں اور معمولی فیس کے بعد کوئی بھی یہاں ہیرے کی تلاش میں اپنی قسمت آزما سکتا ہے۔

جان کو صرف دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ان کی نظر ایک چمک دار شے پر پڑی۔ جان نے اسے فوراً اٹھایا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک ہیرا ہے بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا وزن 2.12 قیراط ہے جو اچھی قیمت میں فروخت ہو سکتا ہے۔