فرینکفرٹ (روزنامہ دنیا) جرمنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان لارس موٹزا نے سب سے لمبے پیر (34.98 سینٹی میٹر) ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا، ان سے قبل لمبے پیر کا اعزا ماتھو ینڈریو بچ کے پاس تھا جن کے پاؤں کی لمبائی 12.97 انچ تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والے لارس موٹزا کی عمر 16 برس ہے جبکہ اُن کے پیر کی لمبائی 34.98 سینٹی میٹر (13.77انچ ) ہے۔ لارس کے والد کاکہنا ہے کہ پیدائش کے وقت ان کے بیٹے کے پیر کا سائز 3.74 انچ تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق کم عمری میں پیر کا سائز بڑا ہونا بیماری کی علامت ہے۔ لارس موٹزا سے قبل لمبے پیر کا اعزا ماتھو ینڈریو بچ کے پاس تھا جن کے پاؤں کی لمبائی 12.97 انچ تھی۔