واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل سب سے لمبے سینگوں والا بیل امریکہ میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے، اس کے سینگ ہر 2 ماہ میں آدھ انچ تک بڑھ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بیل کے سینگوں کی لمبائی بڑھتے بڑھتے 11 فٹ تک جا پہنچی ہے۔ امریکی ریاست الباماسے تعلق رکھنے والا بیل ایسی نسل سے تعلق رکھتا ہے جس کے بڑے بڑے سینگ ہوتے ہیں جن کی لمبائی 8فٹ تک ریکارڈ کئی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق اس بیل کے سینگوں کی لمبائی حیرت انگیز طور پر زیادہ ہی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے جس کو دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ گنیز بک کے آئندہ ایڈیشن میں سینگوں کا سائز اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔