ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کرتب پیش کر کے اپنا نام گنیز بک میں شامل کرا لیتے ہیں۔ جاپانی نوجوان نے منہ سے ٹافیاں کیچ کرنے اور اس کے بعد ٹھوڑی سے ایک منٹ میں126 بار ڈیسک بیل بجانے کا ریکارڈ قائم کیا.
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک جاپانی منچلے نے بھی انوکھے کارنامے انجام دیئے اور گنیز ریکارڈ بنا لئے۔ جاپانی نوجوان کے ساتھی نے کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر ٹافیاں پھینکیں تو اُس نے ایک منٹ میں 53 ٹافیاں منہ سے کیچ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا۔
نوجوان نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی ٹھوڑی سے ایک منٹ میں 126بار ڈیسک بیل بجا کر گنیز ریکارڈ بنا ڈالا۔