ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویتنام کی سڑک پر درجنوں بطخیں چہل قدمی کے لئے نکل آئیں جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں درجنوں بطخیں بیچ سڑک پر آ گئیں اور بطخوں کو سڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجود ڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں اور یوں بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔
سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر کیمرے میں قید کرنے لگے۔