نوجوان نے نئی بی ایم ڈبلیو کار دریا میں پھینک دی

Last Updated On 10 August,2019 09:49 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے تحفے میں ملنے والی نئی بی ایم ڈبلیو کار کو دریا میں پھینک دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ناراض نوجوان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر تحفے میں ملنے والی نئی بی ایم ڈبیلو کارکو دریا میں دھکا دے دیا۔

ہریانہ کے زمیندار خاندان سےتعلق رکھنے والے والا نوجوان اس بات سے ناخوش تھا کہ والد نے اسے تحفے میں بی ایم ڈبلیو کار کیوں دی جبکہ جیگوار کار کی خواہش ظاہر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاست ہریانہ میں بی ایم ڈبلیو کار دریا میں تیر رہی ہے۔ بعد میں وہ کار دریا کے کنارے پر گھاس میں پھنس گئی اور پھر نوجوان کار کو دریا سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں بی ایم ڈبلیو کی قیمت 35 لاکھ روپے کے قریب ہے جبکہ جیگوار کار کی قیمت 40 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔