بیجنگ: (ویب ڈیسک) شمالی چین میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ ٹریفک پولیس آفیسر نے ڈیوٹی کا محاذ سنبھال لیا۔ دوران ڈیوٹی راہگیروں کی نگرانی، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور راہگیروں پر کڑی نظر رکھیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں مصنوعی ذہانت کے حامل پولیس روبوٹس ٹریفک پولیس اہلکار کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں گے۔ روبوٹ افسران قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ ساتھ راہگیروں پر نظر رکھیں کرینگے اور اُن کا ڈیٹا محکمے کو فراہم کریں گے، حادثات اور ٹریفک جام کے حوالے سے بھی بذریعہ وائرلیس اطلاع دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی جگہ روبوٹ، ایمازون مشینیں بنانے میں مصروف
شمالی علاقے کے مختلف شہروں کی مرکزی سڑکوں پر تعینات ہونے والے روبوٹس انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہیں اور ان میں کیمرہ بھی نصب ہے جو سڑک پر چلنے والی گاڑیوں اور نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر پولیس اہلکاروں کے پاس موجود موبائل ایپ پر ارسال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تین سکینڈز میں سکول کے بچوں کا طبی معائنہ کرنیوالا چینی روبوٹ تیار
محکمہ پولیس نے مصنوعی ذہانت کے افسران کی تعینات کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مستقبل میں دیگر محکموں میں بھی روبوٹ فرائض انجام دیں گے۔ تعیناتی کے بعد روبوٹ پولیس افسر نے پیٹرولنگ کی اور شاہراہوں پر چلنے والی گاڑیوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبات کا کارنامہ، دل کے آپریشن کو مزید آسان بنانے والا روبوٹ تیار
خبر رساں ادارے کے مطابق روبوٹ میں ایسا سینسر نصب کیا گیا جو خود بہ خود چلنے اور رکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حیران کن طور پر روبوٹ پولیس افسر سڑک پر ہی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔